ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آن لائن استخارہ ۔۔۔خاتون کو 78 لاکھ کا چونا ، جعلی پیر گرفتار

 آن لائن استخارہ ۔۔۔خاتون کو 78 لاکھ کا چونا ، جعلی پیر گرفتار
کیپشن: جعلی پیر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے کارروائی کرتے ہوئے فیصل آباد سے آن لائن جعلی پیر گرفتار کر لئے، جعلی پیر فیس بک، واٹس ایپ اور یو ٹیوب کے ذریعے آن لائن استخارے کے نام پر شہریوں سے بڑا فراڈ کررہے تھے۔

ایف آئی اے  کے مطابق جعلی پیروں کے دس رکنی گینگ نے اوور سیز پاکستانی خاتون سے 78 لاکھ روپے کا فراڈ کیا، خاتون کے رشتہ دار کی جانب سے ایف آئی اے کو درخواست دی گئی تھی ۔  ایف آئی اے نے مدینہ ٹاؤن کے علاقہ میں جعلی پیروں کے دفتر پر چھاپہ مارا اور گینگ کے سات افراد کو حراست میں لے لیا، جعلی پیر ،عامل باوا، کالے جادو کا علم،بلیک میجیک، عامل باوا بنگالی، روحانی استخارہ، ہر پریشانی کا حل، فخر عملیات اور استخارہ سنٹر کے نام سے یوٹیوب چینل اور فیس بک پیج چلارہے تھے۔گینگ کا سرغنہ ناصر حسین نامی شخص تھا جس نے سوساں روڈ پر حکیم خانہ کے نام سے دوکان بنا رکھی تھی، ایف آئی اے نے گینگ میں شامل ناصر حسین، باسط، احسن، محسن، عمر فاروق اور ندیم کو گرفتار کرلیا ہے، ملزمان جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہیں، سائبر کرائم ونگ نے ملزم سے 71 لاکھ روپے کی ریکوری بھی کرلی جبکہ تین ملزمان کے گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

Malik Sultan Awan

Content Writer