پلاٹوں،فائلوں کے ریکارڈ مینجمنٹ کے حوالے سے بڑا فیصلہ

3 Jun, 2021 | 02:50 PM

درنایاب:جوہر ٹاؤن کے پلاٹوں،فائلوں کے ریکارڈ مینجمنٹ کے حوالے سے بڑا فیصلہ، ایل ڈی اے شعبہ اسٹیٹ مینجمنٹ اور لینڈ ڈویلپمنٹ ون کو یکجا کردیا گیا

 تفصیلات کےمطابق جوہر ٹاؤن کے پلاٹوں،فائلوں کے ریکارڈ مینجمنٹ کیلئے  لینڈ ڈویلپمنٹ ون کو ختم کرکے ڈائریکٹوریٹ آف ہاؤسنگ سیون قائم کردی کردیا گیا،ڈی جی ایل ڈی اے احمد عزیز تارڑ نے ڈی ایل ڈی ون کو تحلیل کرنے کی منظوری دی تھی۔ سابقہ ڈائریکٹر لینڈ ڈویلپمنٹ ون کے اختیارات میں اسٹیٹ مینجمنٹ ون کی پاورز کا اضافہ کردیا گیا جبکہ  ڈائریکٹوریٹ آف ہاؤسنگ سیون میں تین ڈپٹی ڈائریکٹرز ، چھ اسسٹنٹ ڈائریکٹرز، ایک اسسٹنٹ ڈائریکٹر ، ایک اسسٹنٹ ڈائریکٹر لا  خدمات سرانجام دیں گے۔ ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن نواز گوندل نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

مزیدخبریں