سٹی 42: پی ایس ایل6 کے شیڈول کا اعلان ہوگیا، پی ایس ایل سکس کےمیچز 9 سے 24 جون تک ابوظہبی میں کھیلے جائیں گے۔ ایونٹ کے دوران 6 ڈبل ہیڈرز کھیلے جائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان سپرلیگ کا پہلا میچ9 جون کو لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان کھیلا جائے گا،لیگ میں مجموعی طور پر چھ ڈبل ہیڈرز 10 ،13 ، 15 ،17 ،19 اور 21 جون کو کھیلے جائیں گے۔
اعلان کردہ شیڈول کے مطابق 9جون لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ، 10 جون کو پہلا میچ ملتان سلطانز اور کراچی کنگز ،دوسرا میچ پشاور زلمی اور لاہور قلندرز ،11جون کو اسلام آباد اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز،12 جون کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی،13 جون کو اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز ملتان سلطانز اور پشاور زلمی،14جون کو اسلام آباد یونائیٹڈ اور کراچی کنگز،15 جون کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور لاہور قلندرز ، پشاور زلمی اور کراچی کنگز کے درمیان مقابلہ ہوگا۔
16جون کو ملتان سلطانز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز،17جون کو پہلا میچ اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی جبکہ دوسرا میچ کراچی کنگز اور لاہورقلندرزکے درمیان ہوگا،18جون کو ملتان سلطانز اور لاہور قلندرز ، 19 جون کو پہلا میچ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور کراچی کنگز ، دوسرا میچ ملتان سلطانز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان کھیلا جائے گا،21 جون کو کوالیفائر اور پہلا ایلیمینیٹر 22 جون کو دوسرا ایلیمینیٹرجبکہ لیگ کا فائنل 24 جون کو کھیلا جائے گا۔
ٹورنامنٹ کے میچز یو اے ای وقت کے مطابق رات 8 بجے (پاکستانی وقت کے مطابق رات 9 بجے) شروع ہوں گے۔ڈبل ہیڈرز والے روز پہلا میچ یو اے ای وقت کے مطابق شام 5 بجے پاکستانی وقت کے مطابق 6 بجے شروع ہوگا۔ ڈبل ہیڈرز والے روز دوسرا میچ رات 10 بجے پاکستانی وقت کے مطابق 11 بجے شروع ہوگا۔