ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وسیم اکرم پہلے سے زیادہ جوان ہوگئے ہیں: شنیرا نے عمر سے متعلق اہم بات کہہ دی

 Waseem Akram and his wife
کیپشن: Waseem Akram and his wife
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) وسیم اکرم نے نے 2013 میں آسٹریلوی نژاد شنیرا اکرم سے شادی کی تھی دونوں کی شادی کو لگ بھگ  آٹھ سال ہو چکے ہیں۔  کرکٹر وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم نے  اپنے شوہر کی سالگرہ پر محبت بھرا پیغام شیئر کرتے ہوئے کہا کہ وسیم اکرم نے یہ ثابت کردیا کہ عمر صرف ایک عدد کے سوا کچھ نہیں ہے اس لیے وہ پہلے سے زیادہ جوان ہوگئے ہیں۔

شنیرا اکرم نے وسیم اکرم کی سالگرہ پر اُن کے ساتھ ایک خوبصورت تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ہیروز آتے اور جاتے ہیں لیکن لیجنڈز کو ہمیشہ یاد رکھا جاتا ہے اور بلاشبہ آپ ناصرف ہماری مختصر فیملی کیلئے لیجنڈ ہیں بلکہ دنیا بھر میں بہت سے لوگوں کیلئے لیجنڈ ہیں۔

 شنیرا وسیم اکرم کی سالگرہ پر ان کے ہمراہ نہ ہونے پر دُکھی بھی دکھائی دیں، انہوں نے لکھا کہ وہ افسردہ ہیں کہ اس وقت وہ ان کے ساتھ نہیں ہیں لیکن اس سے زیادہ فرق نہیں پڑتا کیونکہ ہم ہر لمحہ ساتھ ہوتے ہیں اور مجھے لگتا ہے کہ ہم ایک منٹ بھی جدا نہیں ہوئے۔

واضح رہے کہ وسیم اکرم 3 جون 1966ء کو لاہور میں پیدا ہوئے تھے۔ انہوں نے گورنمنٹ اسلامیہ کالج لاہور سے تعلیم مکمل کی۔ وہ بائیں ہاتھ سے باؤلنگ کرنیو الے دنیا کے بہترین باؤلر مانے جاتے ہیں۔
وسیم اکرم ون ڈے کرکٹ میچز میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے کھلاڑی ہیں ۔وہ ورلڈکپ 2003 میں وکٹوں کی پانچویں سنچری مکمل کرنے والے دنیا کے پہلے بولر بنے، 1992 کے ورلڈکپ فائنل میں وسیم اکرم ہی کی باؤلنگ کی بدولت پاکستان ٹائٹل اپنے نام کروا سکا۔ورلڈکپ 2003 میں 4 مارچ کو بارش کی نذر ہونے والے میچ کے بعد کرکٹ کی دنیا میں 19برس تک شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے بعد وہ ریٹائرڈ ہو گئے۔وسیم اکرم ان دنوں ملکی و غیر ملکی سپورٹس چینلز پر کمنٹیٹر کے فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔