گلبرگ (زین مدنی )معروف اداکارہ ژالے سرحدی نے اپنے پاؤں کو مردانہ کہنے والے کو تھپڑ مارنے کی دھمکی دے دی۔
انہوں نے انسٹاگرام پر سوال و جواب کے ایک سیشن کا انعقاد کیا جس میں ایک صارف نے اداکارہ کے پاؤں پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے پائوں بہت بڑے اور مردانہ قسم کے لگتے ہیں۔ جس پر ژالے سرحدی نے جواب دیا کہ ہاں اور میرے ہاتھ میرے پاؤں سے زیادہ بڑے ہیں۔
انہوں نے ساتھ یہ بھی بتایا کہ میں بے حد زناٹے دار تھپڑ بھی رسید کرسکتی ہوں۔ اداکارہ نے بتایا کہ انہی ہاتھوں سے وہ کسی تجربہ کار باکسر کی طرح مکے بھی مار سکتی ہیں۔ اس سیشن میں اداکارہ نے دیگر سوالات کے بھی جوابات دیئے، انہوں نے بتایا کہ ان کی پسندیدہ چائے ڈھابے کی چائے ہے۔
اس سے قبل ژالے سرحدی نے مداحوں کو مثبت رہ کر پریشان کرنے اور بُرا چاہنے والوں کی کوششوں کو ناکام بنانے کا مشورہ دیا تھا۔
اداکارہ کا ماننا ہے کہ مثبت رویہ آپ کے مسائل کو حل نہیں کر سکتا لیکن ان لوگوں کی کوشش کو ناکام ضرور بنا سکتا ہے جو آپ کے حوصلے پست کر کے آپ کو پریشان کرنا چاہتے ہیں۔