گلبرگ (زین مدنی )اینکر پرسن و میزبان مدیحہ نقوی نے کورونا ویکسین لگوانے والی خواتین کی مشکل نئے ڈیزائن کی آستین کے ذریعے حل کردی۔
عالمی وبا کورونا وائرس سے تحفظ فراہم کرتی ویکسین لگوانے کیلئے خواتین کو آستین اوپر کرنے میں دشواری ہوتی تھی ایسے میں مدیحہ نقوی ایسے ڈیزائن کی آستین والے کپڑے زیب تن کرکے ویکسین لگوانے گئیں کہ مداحوں کو بھی اشارہ مل گیا۔
انہوں نے ویکسین کی پہلی ڈوز لگواتے ہوئے تصاویر شیئر کیں اور کہا کہ داد تو بنتی ہے کہ انہوں نے ویکسین لگوانے کیلئے کیسے خوبصورت اور آسان لباس کا انتخاب کیا ہے۔
مدیحہ کی پوسٹ پر معروف شخصیات سمیت مداح ان کے لباس کے انتخاب کی تعریف کر رہے ہیں اور انہیں بھی ایسا نیا آئیڈیا دینے پر شکریہ ادا کر رہے ہیں۔