(حسن خالد)ہربنس پورہ اور مصری شاہ پولیس نے کاررو ائی کر تے ہوئے خاتون سمیت ریکارڈ یافتہ منشیات فروش کو گرفتار کرکے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلیں۔
تفصیلات کے مطابق ہربنس پورہ پولیس نے خاتون سمیت 4 بدنام زمانہ منشیات فروشوں کو گرفتار کرلیا، ملزمان میں عائشہ عرف اشا، اسماعیل، رضوان اور عارف جان شامل ہیں۔
ملزمان کے قبضہ سے 2 کلو سے زائد چرس اور 530 گرام ہیروئن برآمد کی گئی ہے جبکہ مصری شاہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم عاصم رضا ہمدانی کے قبضہ سے 2 کلو 260 گرام چرس، 150 گرام آئس اور ناجائز اسلحہ برآمد کرلیا، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی۔
دوسری جانب لاری اڈہ پولیس نے جعلی موبل آئل تیار کرنیوالے 6ملزمان کو گرفتار کرلیا، ملزمان کافی عرصہ سے جعلی موبل آئل تیار کرکے لاہور سمیت پنجاب بھر میں فروخت کررہے تھے۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں حسنین، عرفان، قاسم علی، فرحان، جمیل اور سمیع شامل ہیں، ملزمان کافی عرصہ سے جعلی تیل بنا کر لاہور سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں فروخت کرتے تھے، پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے انہیں مزید تفتیش کیلئے انویسٹیگیشن ونگ کے حوالے کردیا گیا ہے۔