آم  کے طبی فوائد  جان کر آپ کی عقل دنگ رہ جائے گی

3 Jun, 2021 | 09:03 AM

Imran Fayyaz

(ویب ڈیسک)آم کو پھلوں کا بادشاہ بھی کہا جاتا ہے یہ ذائقہ سے بھرپور اور انتہائی میٹھا ہوتا ہے آم میں وٹامن اور معدنیات کثرت سے پائے جاتے ہیں جو صحت کے لیے انتہائی مفید ہیں۔

روزانہ ایک آم کھانے سے آپ پیٹ سمیت مختلف بیماریوں سے محفوظ اور صحت مند رہتے ہیں جبکہ آم دل کی بیماریوں اور کینسر جیسی موذی بیماریوں سے بھی محفوظ رکھتا ہے۔ آم کی چٹنی بھی کھانوں میں استعمال کی جاتی ہے۔

آم ہر دل عزیز پھل ہے۔ یہ گرم علاقوں میں پیدا ہوتا ہے، لیکن پوری دنیا میں پسند کیا جاتا ہے، آم کی بہت سی اقسام ہیں۔ یہ کسٹرڈ اور جیلی میں بھی شامل کیا جاتا ہے۔ آم اور دودھ سے بنا ہوا رس بہت مزے دار اور فرحت بخش ہوتا ہے۔ یہ مینگو شیک کہلاتا ہے۔ جو افراد اپنے وزن میں اضافہ چاہتے ہیں، وہ گرمیوں میں روزانہ مینگو شیک پئیں۔ مینگو شیک وزن بڑھاتا ہے۔ آم میں حرارے (کیلوریز) زیادہ ہوتے ہیں۔

آم میں چربی، کولیسٹرول اور سوڈیم کی مقدار بہت کم  تاہم  وٹامن بی 6 کے علاوہ وٹامن اے، وٹامن سی، وٹامن ای اور وٹامن  کی بھی اچھی مقدار موجود ہوتی ہے۔ آم میں پوٹاشیم، میگنیشیم اور تانبے کی بھی بہترین مقدار موجود ہوتی ہے جو صحت کے لیے انتہائی ضروری ہے۔ پھلوں کا بادشاہ ہائی بلڈ پریشر کے مریضوں کے لیے بھی انتہائی مفید ہے۔طبی ماہرین کے مطابق آم میں شامل اینٹی آکسیڈنٹ آنتوں اور خون کے کینسر کے خطرے کو کم کرتا ہے جب کہ گلے کے غدود کے کینسر کے خلاف بھی یہ مؤثر کردار ادا کرتا ہے۔

کمزور افراد کے لیے آم بے انتہا مفید ہے ، آم وزن بڑھانے کے لیے دیگر خوراکوں کی نسبت سب سے آسان خوراک سمجھی جاتی ہے۔ 150 گرام آم میں 86 کیلوریز پائی جاتی ہیں جو آسانی سے جسم میں جذب ہوجاتی ہیں۔آم ہاضمہ کے لیے بھی انتہائی مفید ہے ،خوراک کو ہضم کرنے میں مددگار جبکہ آم بھوک کو بھی بڑھاتا ہے۔ آم میں موجود ریشے جنہیں فائبر کہا جاتا ہے آنتوں کی صفائی اور ورم کے خطرے کو کم کرتے ہیں۔

آم چہرے کی خوبصورتی کے لیے بھی انتہائی مفید  ہے۔ اس کا گودا جلد پر لگانے سے  نا صرف متعدد جلدی مسائل ختم ہو جاتے ہیں بلکہ رنگ بھی صاف ہو جاتا ہے۔ آم میں بہت زیادہ مقدار میں وٹامنز موجود ہیں جو آپ کے دماغ کی بہترین نشونما کرتے ہیں۔ آم گلوٹامائن سے بھرپور ہوتے ہیں جو یاد داشت کے لیے مفید ہیں۔

آم میں آئرین مقدار  انیمیا کی تکلیف میں مبتلا لوگوں کے لیے زبردست علاج ہے۔ روزانہ ایک آم کا استعمال جسم میں سرخ خون کے سیل کی مقدار بڑھاتا ہے جو انیمیا کے خطرے کو کم کرتا ہے۔آم میں مٹھاس کی زیادہ مقدار پائی جاتی ہے جس کے بارے میں خدشات تھے کہ یہ ذیابیطس کے مریضوں کے لیے نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے لیکن اب نئی تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ آج ذیابیطس کے مریضوں کے لیے انتہائی مفید ہے۔

مزیدخبریں