شہر کا موسم خوشگوار ،محکمہ موسمیات نے اہم پیشنگوئی کر دی

3 Jun, 2021 | 08:41 AM

Imran Fayyaz
Read more!

(حسن خالد)شہر کا موسم مجموعی طور پرخوشگوار ہے،ہوائیں چلنے سے گرمی کی شدت میں بھی کمی آگئی ہے۔

آج کم سےکم درجہ حرارت 27 جبکہ زیادہ سے زیادہ  35 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔ہوا میں نمی کاتناسب 55 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم جزوی طور پرابرآلود رہنے کی پیشنگوئی کی گئی ہے۔موسم میں بہتری اور گرمی کی شدت میں کمی سے شہریوں نے سکھ کا سانس لیا کیونکہ گزشتہ دنوں شدید گرمی کی لہر نے شہر کو اپنی لپیٹ میں لےلیا تھا۔

 دو روز قبل ہونے والی ہلکی بارش کا اثر ابھی تک موجود ہے شہر میں ٹھنڈی ،ہوائیں چلنے کی وجہ سے موسم خوشگوار ہے۔ قبل ازیں  بھی محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کر دی تھی  کہ آئندہ چند روز تک لاہور کا موسم مزید خوشگوار ہوگا۔

مزیدخبریں