(طاہر جمیل) فیس بک سمیت کوئی بھی موبائل ایپ لنک کے ذریعے اپڈیٹ کرنے سے اکاؤنٹ اور ڈیٹا ہیک ہو جائے گا ، ایف آئی سائبر کرائم نے خبردار کر دیا۔
تفصیل کے مطابق سٹی فورٹی ٹو کے مارننگ شو سٹی ایٹ 10 میں ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے آصف اقبال کا کہنا تھا کہ کسی بھی سوشل میڈیا اکاونٹ کو اپڈیٹ کرنے کیلئے کسی بھی قسم کی لنک کی ضرورت نہیں ہوتی بلکہ یہ ہیکرز کی جانب سے اکاونٹ ہیک کرنے کا ایک طریقہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے شہریوں کو شعور دینے کی ضروت ہے کہ اگر سکیورٹی فیچرز "ان ایبل" کیے جائیں تو آئی ڈی ہیک ہونے کے امکانات ختم ہو جاتے ہیں ۔
سوشل میڈیا کا بڑھتا ہوا ستعمال اور انٹرنیٹ کی عام اور سستی سہولت جہاں شہریوں کو اپنے خیالات کے اظہار اور گلوبل ویلیج میں اپنوں تک اسان رسائی کا موقع دے رہا ہے وہیں پر سوشل میڈیا کا غلط استعمال بھی بڑھتا جا رہا ہے، محفوظ سمجھا جانے والا واٹس ایپ اور فیس بک اکاونٹ ہیک کرنے کے واقعات بھی بڑھتے جا رہے ہیں۔
سوشل میڈیا خیالات اور کمیونیکیشن سے زیادہ بلیک میلنگ اور ہرا سیمنٹ کا ذریعہ بننے لگا، ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کے ریکارڈ کے مطابق گزشتہ سال کی نسبت رواں سال فیس بک اور واٹس ایپ اکاونٹ ہیک کرنے اور اس کی مدد سے شہریوں کو بلیک میل کرنے کے واقعات بڑھنے لگے۔ سائبر کرائم ونگ میں ابتک فیس بک پر بلیک میلنگ اور اکاونٹ ہیک ہونے کی پینتیس سو ساٹھ شکایات موصول ہوئے، گذشتہ سال فیس بک کے زریعے بلیک میلنگ اور اکاونٹ ہیک ہونے کی دو ہزار دو سو چھتیس شکایات درج کی گئیں۔
گزشتہ سال واٹس ایپ پر بلیک میلنگ اور اکاونٹ ہیک ہونے کی انیس سو چونسٹھ شکایات موصول ہوئیں ایف آئی اے ت موصول ہوئیں، ویب سائٹس کے متعلق سات سو اکیس شکایات بھی موصول ہوئیں ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ لاہور سوشل میڈیا کی عوام تک اسان رسائی جہاں ایک طرف سہولت دے رہی ہے تو دوسری جانب لوگوں کے لیے زحمت اور پریشانی کا باعچ بھی بن رہا ہے جس سے نمٹنے کے لیے حکومت کو مزید ٹھوس اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔