ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی ایس ایل 5:سکوررز تاحال معاوضے سے محروم ، کھلاڑیوں کو پورے واجبات نہ ملے

پی ایس ایل 5:سکوررز تاحال معاوضے سے محروم ، کھلاڑیوں کو پورے واجبات نہ ملے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

حافظ شہباز علی :پی ایس ایل فائیوکوملتوی ہوئےاڑھائی ماہ سےزائد کاوقت گزر گیا،لیگ میں فرائض انجام دینےوالےسکوررز کوتاحال واجبات ادا نہ کیےجاسکے،کھلاڑیوں کے25 فی صد واجبات بھی ادا نہ ہوئے۔


پی ایس ایل فائیو ملتوی ہونےکےاڑھائی ماہ بعد بھی سکوررز کےواجبات ادا نہ ہوسکے،مقامی میچ آفیشلز لاک ڈائون کےباعث مالی مشکلات کا شکارہیں،لیگ میں فرائض انجام دینےوالے16 سکوررز کےواجبات ابھی تک ادا نہیں کیے جاسکے، پی ایس ایل فائیو میں 16 مقامی سکورر،10 امپائرز اور تین میچ ریفریزشامل تھے، پی سی بی کی جانب سے امپائرزاور میچ ریفریز کے واجبات ان کے اکائونٹس میں منتقل کردئیےگئےہیں جبکہ سکوررز کےواجبات ابھی تک ادا نہیں ہوسکے،ذرائع کےمطابق ہر سکوررکے30 سے 50 ہزار روپےتک لیگ انتظامیہ کےذمے واجب الادا ہیں۔


دوسری جناب لیگ میں حصہ لینےوالےکھلاڑیوں کے25 فی صد واجبات بھی ابھی تک ادا نہیں کیےجاسکےجس پر کئی کھلاڑیوں نے لیگ انتظامیہ سے رابطےکیےہیں۔پاکستان کرکٹ بورڈ حکام کا کہنا ہےکہ لیگ کےغیر فطری انداز میں ملتوی ہونےکے باعث واجبات کی ادائیگیوں میں تاخیر ہوئی ہے،بورڈ کےدفاترکھلنے کےبعد آئندہ چند روز میں شیڈول بناکراسکوررز اور کھلاڑیوں کے واجبات اداکردئیےجائیں گے۔

 یاد رہے ملک میں  اب تک کورونا سے مزید 35 افراد انتقال کرگئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 1688 ہوگئی جب کہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد 80463 تک پہنچ گئی ہے۔اب تک سندھ میں 526 اور پنجاب میں کورونا سے 570 افراد انتقال کرچکے ہیں جب کہ خیبر پختونخوا میں 490 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔اس کے علاوہ بلوچستان میں 49، اسلام آباد 34 ، گلگت بلتستان میں 12 اور آزاد کشمیر میں مہلک وائرس سے 7 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔

کورونا وائرس کی شدت کو روکنے کیلئے لاک ڈائون کیا گیا ہے،اس لاک ڈائون میں نرمی تو آگئی ہے لیکن کھیل کے میدان،سیاحتی مقامات تاحال بند ہیں،کھیلوں کی سرگرمیاں نہ ہونے سے بہت سارے شعبے مسائل کا شکار ہیں۔ 

Azhar Thiraj

Senior Content Writer