امتحانی فیسوں میں کمی، طلباء کیلئےخوشخبری

3 Jun, 2020 | 01:14 PM

M .SAJID .KHAN

(سٹی42) پنجاب بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن نے امتحانی فیسوں میں 40 فیصد کمی کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا۔
ترجمان پنجاب بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن کے مطابق 40 فیصد کمی کے ساتھ داخلہ فیسیں 15 جون تک جمع کرائی جا سکتی ہیں۔ تمام ریگولر طلبہ کو حکومتی پالیسی کے مطابق پروموٹ کیا جائے گا جب کہ پرائیوٹ طلبہ کا مناسب موقع پر امتحان لیا جائے گا۔فیسوں میں 40 فیصد کمی صوبائی وزیر صنعت میاں اسلم اقبال کی ہدایت پر کی گئی ہے۔

یار رہے کہ کورونا وائرس کے خدشات کے پیش نظر پنجاب بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن پبلک ڈیلنگ تا حکم ثانی بند کردی۔ فنی تعلیمی بورڈ لاہور نے معلومات کا حصول یقینی بنانے کے لیے موبایل کنٹرول روم تشکیل دے دیا۔ کسی بھی معلومات کے لیے درج زیل نمبروں پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

ساجد شیرازی افسر تعلقات عامہ 03224865875 

خواجہ اسلم اسٹنٹ کنٹرولر امتحانات 03234280971 

حفیظ الرحمن اسٹنٹ سیکرٹری سرٹیفکیٹ 03007737711 پر کال کرسکیں گے۔

چیئرمین بورڈ ناظر خان نیازی کا کہنا ہے کہ مزید معلو مات کے لیے بورڈ کی ویب سائٹ بھی وزٹ کی جا سکتی ہے۔

دوسری طرف سرکاری کالجوں میں بھی آن لائن کلاسز شروع ہوں گی اس ضمن میں پالیسی دستاویز تیار کر لی گئی ہے۔آن لائن کلاسز کا اجراء کیبل ٹی وی، واٹس ایپ اور موبائل ایپ کے ذریعے کیا جائے گا۔ ڈی پی آئی کالجز پنجاب ڈاکٹر عاشق حسین نے صوبے کے تمام ڈائیریکٹرز کالجز کا اجلاس طلب کر لیا ہے۔ 4 جون کو منعقد ہونے والے اجلاس میں آن لائن کلاسز کے منصوبے کو نافذ کرنے کا لائحہ عمل مرتب ہوگا۔ لاک ڈاون کے باعث پنجاب کے سرکاری کالجوں میں تین مہینےسے کلاسز بند ہیں۔

ڈی پی آئی کالجز پنجاب ڈاکٹر عاشق حسین کا کہنا ہے کہ کالج بند ہونے سے طلباء کا تعلیمی حرج ہو رہا ہے، آن لائن کلاسز کا منصوبہ رواں مہینے ہی نافذ کر دیا جائے گا، ڈاکٹر عاشق حسین کا کہنا ہے کہ دیہی علاقوں کے کالجز اور شہری علاقوں کے کالجز کی آن لائن پالیسی الگ الگ ہوگی، ڈی پی آئی کالجز پنجاب کے مطابق اساتذہ کو آن لائن کلاسز کیلئے پالیسی دیں گے اور آن لائن کلاسز کیلئے سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔

مزیدخبریں