قومی بچت اسکیموں پر شرح منافع میں کمی کردی گئی

3 Jun, 2020 | 12:31 PM

Sughra Afzal

 ( مانیٹرنگ ڈیسک ) قومی بچت اسکیموں پر شرح منافع میں کمی کردی گئی، محکمہ خزانہ نے اس سے متعلق نوٹیفکیشن  بھی جاری کردیا، شرح منافع میں کمی کا اطلاق 2 جون سے ہوگیا۔

 نوٹیفکیشن کے مطابق  نیشنل سیونگز کی شرح منافع 48 سے 90 بیسس پوائنٹس تک کم کردی گئی ہے، اسپیشل سیونگ سرٹیفکیٹس پر شرح منافع  8.10 فیصد سے کم کرکے 7.1 فیصد کردی گئی ہے اور اس طرح اسپیشل سیونگ سرٹیفکیٹس پر شرح منافع میں 90 بیسس پوائنٹس کی کمی کی گئی ہے، ریگولر انکم سرٹیفکیٹس پر شرح منافع میں 84 بیسس پوائنٹس کی کمی کردی گئی  ہے جس کے بعد ریگولر انکم سیونگ سرٹیفکیٹس پر شرح منافع 8.28 فیصد سے کم ہوکر 7.44 فیصد ہوگئی ہے۔

ڈیفنس سیونگ سرٹیفکیٹس پر شرح منافع میں 49 بیسس پوائنٹس کی کمی کردی گئی اور اس طرح ڈیفنس سیونگ سرٹیفکیٹس پر شرح منافع 8.54 فیصد سے کم ہوکر 8.05 فیصد ہوگئی ہے۔

اس کے علاوہ پینشن اور بہبود اکاؤنٹس پر شرح منافع میں 48 بیسس پوائنٹس کی کم کرکے پینشن اور بہبود اکاونٹس پر شرح منافع 10.32 فیصد سے کم کرکے 9.84 فیصد کردی گئی۔ شرح منافع میں کمی کا اطلاق2 جون سے ہوگیا۔

ادارہ قومی بچت کا کہنا ہے کہ شہدا فیملی ویلفیئر اکاؤنٹ کی شرح منافع 9.84 فیصد کر دی گئی، اس سے پہلے شہدا ویلفیئر اکاؤنٹ کی شرح منافع 10.32 فیصد تھی جبکہ پینشن بینیفٹ اکاؤنٹ کی شرح منافع بھی 9.84 فیصد مقرر کردی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل 24 اپریل کو  بھی قومی بچت اسکیموں پر منافع کی شرح میں 1.60 فیصد سے 5.42 فیصد تک کمی کی گئی تھی،ڈیفنس سرٹیفکیٹ پر منافع کی شرح ایک اعشاریہ 86 فیصد کمی سے 8 اعشاریہ 54 فیصد،بہبود اور پینشن سرٹیفکیٹ پر منافع کی شرح ایک اعشاریہ 92 فیصد،سیونگ اکاؤنٹس پر منافع کی شرح ایک اعشاریہ 60 فیصد کمی سے 7  کردی گئی تھی ۔

مزیدخبریں