ٹڈی دل سے نمٹنے کیلئے مواضعات کی سطح پر کمیٹیاں بنانے کا فیصلہ

3 Jun, 2020 | 10:46 AM

Azhar Thiraj

شہر یار خالد: پنجاب حکومت نے ٹڈی دل کا مقابلہ کرنے کی ٹھان لی ،مواضعات  کی سطح پر کمیٹیاں بنانے کا فیصلہ کرلیا۔

صوبائی وزیرصنعت اورچیف سیکرٹری کی زیرصدارت کیمپ آفس میں اجلاس ہوا،اجلاس میں ٹڈی دل کےخاتمے، آٹا،چینی کی قیمتوں،پانی چوری کی روک تھام کیلئےاقدامات کا جائزہ لیا گیااجلاس میں سینئرممبربورڈآف ریونیو،کمشنرلاہوراورمتعلقہ افسران شریک ہوئے، ڈویژنل کمشنرزاورڈپٹی کمشنرز نے ویڈیولنک کےذریعےشرکت کی ۔


صوبائی وزیر صنعت میاں اسلم اقبال نے کہا ہے کہ قیمتی فصلوں کوٹڈی دل سےبچانےکیلئےہنگامی اقدامات کئےجارہےہیں،ٹڈی دل پرقابوپانےکیلئےمتحرک اندازمیں فرائض اداکرناہوں گے، چیف سیکرٹری نے حکم دیا ہے کہ ٹڈی دل کی صورتحال سےمتعلق رپورٹ2دن میں بھجوائی جائے،رپورٹ کی روشنی میں متاثرہ علاقوں میں ریلیف کی فراہمی کافیصلہ کیاجائیگا،ٹڈی دل بارےپیشگی ا طلاع حاصل کرنےکیلئےمیکانزم کوحتمی شکل دےدی گئی۔

اجلاس میں پنجاب بھر میں مواضعا ت کی سطح پرکمیٹیاں قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔کمیٹی اپنےموضع میں ٹڈی دل کی تازہ ترین صورتحال بارےمتعلقہ حکام کوآگاہ کریگی،مانیٹرنگ کیلئےصوبائی سرحدوں پر13چوکیاں قائم کردی گئی۔

 یاد رہے ٹڈی دل دیہات میں آفت بن کر ٹوٹی ہے،جہاں بھی گئی  فصلوں،درختوں،باغات کو چٹ کرگئی ، پاکستان کے تقریباٰ 61 اضلاع میں اس کی موجودگی پائی گئی ہے،  چیئرمین این ڈی ایم اے کے مطابق ان تمام اضلاع میں تدارک کا کام شروع کردیا گیا۔پنجاب کے متعدد اضلاع اس کی لپیٹ میں آچکے ہیں،رحیم یارخان،ملتان،ڈی جی خان،راجن پور،خانیوال،لیہ ،بھکر ،بہاولنگر اور اوکاڑ ہ کے اضلاع میں ٹڈی دل نے  مکئی،کپاس،ٹماٹر ،جوار کی فصلوں،درختوں  اور باغات کو نقصان پہنچایا ہے۔

خیال رہے اوکاڑہ میں ایک تنظیم کی طرف سے ٹڈی کے تدارک کا تجربہ بہت کامیاب رہا ہے، انہوں نے لوگوں سے بیس روپے فی کلو کے حساب سے ٹڈیاں خرید کر مرغیوں اور مچھلیوں کی خوراک بنانے والے کارخانوں کو بیچی ہیں۔ صرف ایک رات میں ٹڈیاں اکٹھیاں کرنے والوں نے فی بندہ بیس ہزار روپے کمائے ہیں۔

مزیدخبریں