’’پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام تک پہنچایا جائے‘‘

3 Jun, 2020 | 09:31 AM

Shazia Bashir

مال روڈ(علی اکبر)وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ آٹے اور دیگر اشیاء ضروریہ کے نرخ میں اضافہ برداشت نہیں کیاجائے گا۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدارسے چیف سیکریٹری جواد رفیق ملک نے ملاقات کی ۔اس موقع پر پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ پنجاب افتخار علی سہو بھی اس موقع پر موجود تھے۔

وزیراعلیٰ آفس میں ہونے والی ملاقات کے دوران صوبے میں گڈ گورننس اورعوام کو بہترین سروسز کی فراہمی کے امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔چیف سیکرٹری نے وزیراعلیٰ کو صوبے میں کورونا،ٹڈی دل،گندم خریداری اوربجٹ کے بارے میں بریفنگ دی۔چیف سیکرٹری پنجاب نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو کورونا اورٹڈی دل کے خاتمے کیلئے کیے جانے والے اقدامات سے آگا ہ کیا۔

چیف سیکریٹر ی نے وزیراعلیٰ کو نئے مالی سال کے بجٹ کی تیاریوں سے متعلق بھی آگا ہ کیا۔دریں اثناء انہوں نے کہاکہ وزیر اعلیٰ نے کہاکہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ مزید کمی کا فائدہ عام آدمی تک پہنچانے کی ہدایت کر دی۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ کمی کے ثمرات ہر حال میں عوام تک پہنچنے چاہئیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار نے کہا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا فائدہ براہ راست عوام تک پہنچانے کے لئے فوری اقدامات کئے جائیں.

انہوں نے کہا کہ متعلقہ ادارے  و  محکمے مؤثر منصوبہ بندی کرکے ریلیف کے اقدامات کو یقینی بنائیں ۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے تناسب سے اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی لانے کیلئے اقدامات کئے جائیں۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی پاکستان تحریک ا نصاف کی حکومت کا عوام کیلئے تحفہ ہے۔ حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کرکے عوام کے دل جیت لئے ہیں۔عثمان بزدار وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں عوام کو ریلیف دینے کیلئے مزید اقدامات جاری رکھیں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارنے رکن قومی اسمبلی منیر خان اورکزئی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے اپنے تعزیتی پیغام میں سوگوار خاندان سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور غمزدہ خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدارنے میرا نشاہ میں مدرسے کی چھت گرنے سے طلبہ کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر گہرے دکھ اورافسوس کا اظہارکیا ہے۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے جاں بحق طلبہ کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا ہے۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے زخمی طلبہ اوراساتذہ کی جلد صحت یابی کیلئے دعابھی کی۔

مزیدخبریں