ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مضر صحت اشیاء سے بچاؤ کیلئے فوڈ اتھارٹی کا بڑا فیصلہ

مضر صحت اشیاء سے بچاؤ کیلئے فوڈ اتھارٹی کا بڑا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( عمران یونس ) شہریوں کو مضر صحت اشیاء سے بچانے کیلئے عید پر بھی کھابوں کی سخت چیکنگ ہوگی، پنجاب فوڈ اتھارٹی نے فوڈ سیفٹی ٹیموں کا عید ڈیوٹی شیڈول جاری کر دیا ہے۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی کیپٹن ریٹائرڈ محمد عثمان کی جانب سے جاری شیڈول کے مطابق فوڈ سیفٹی ٹیمیں روزانہ 3 شفٹوں میں فرائض سرانجام دیں گی اور فیلڈ میں سر پرائز وزٹ کریں گے۔ عید کے تینوں روز مختلف پارکس اور تفریحی مقامات کی چیکنگ کی جائے گی۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے مطابق فوڈ پوائنٹس اور شاپنگ مالز میں قائم کھانے کے مقامات کے انتظامات بھی چیک کیے جائیں گے۔ عیدالفطر پر شہریوں کی بڑی تعداد تفریحی مقامات سے کھانا کھاتی ہے، تفریحی مقامات پر اشیائے خورونوش کا معیار چیک کرنا لازم ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ عام دنوں کی طرح کسی بھی تہوار پر شہریوں تک محفوظ اشیاء کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔