جیٹھ نےمعذور بھائی کی بیوی کو بھی نہ بخشا

3 Jun, 2019 | 03:43 PM

M .SAJID .KHAN

(جمال الدین) سیشن عدالت کےجج نے معذور بھائی کی بیوی سےفراڈ کے ذریعے ایک لاکھ روپےہڑپ کر نے والےملزم کی درخواست ضمانت خارج کر دی۔

تفصیلات کے مطابق ملزم عبد رزاق نے اپنےمعذوربھائی کابھی خیال نہ کیا اوراس کی بیوی کو منافع کاجھانسہ سےدے کرایک لاکھ روپےہڑپ کرگیا،شالیمارکی رہائشی نصرت بی بی نےعدالت کو بتایا کہ اسکےخاوند کوفالج ہو چکا ہےجبکہ اسکےجیٹھ نے دھوکہ دیتے ہوئےایک لاکھ روپے ہڑپ کر لیے،جب رقم کامطالبہ کیاتوملزم نےجعلی چیک دے دیا۔

ملزم عبد الرزاق کے خلاف تھانہ شالیمار میں مقدمہ درج ہوا،مدعی نصرت بی بی کا کہنا تھا کہ اسکےجیٹھ نے لالچ دیا کہ ایک لاکھ روپےدو توگھرکی چھت پرفون کمپنی کا ٹاور لگوا دیتا ہوں،جس سےہرماہ آمدن آیا کرے گی،ملزم نےچھت پر نہ فون کمپنی کا ٹاورلگوایا اور نہ ہی رقم واپس کی۔

ایڈیشنل سیشن جج رائےنواز مارتھ نے کیس کی سماعت کی، متاثرہ خاتون کا بیان سننے کے بعدعدالت نےملزم عبد الرزاق کی درخواست ضمانت خارج کردی۔

مزیدخبریں