سٹی42: حکومت کا سرکاری ملازمین کو عید الفطر سے قبل ہی تنخواہوں کی فراہمی کا وعدا وفا نا ہو سکا، لاہور جنرل ہسپتال کے بیشتر ملازمین اب تک تنخواہوں سے محروم ہیں۔
تفصیلات کے مطابق عیدالفطر میں ایک دن باقی رہ گیا مگر اب تک جنرل ہسپتال کے ملازمین کے اکاؤنٹ میں تنخواہ ٹرانسفر نہ کی جاسکی، حکومت کی جانب سے عید الفطر سے قبل ہی ملازمین کو تنخواہیں فراہم کرنے کا دعوی کیا گیا جو پورا نہ ہو سکا۔
لاہور جنرل ہسپتال کے بیس سے زائد فیصد ملازمین تنخواہوں سے محروم ہیں، ملازمین کا کہنا تھا کہ عید الفطر سے قبل تنخواہوں کی فراہمی کا مقصد عید کی تیاری ہے جو محکمانہ اور انتظامی غفلت کے باعث ناممکن ہوگیا۔