انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع

3 Jun, 2019 | 02:48 PM

M .SAJID .KHAN

(راضون نقوی) ایف بی آر نے سال 2018کے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں 30جون تک توسیع کردی، ایمنسٹی سکیم کے حوالے سے ٹیکس گزاروں کو سہولت دینے کیلئے توسیع کا سرکلر جاری کیا گیا.

تفصیلات کے مطابق ایف بی آر نے سال 2018کا انکم ٹیکس گوشوارہ اور ویلتھ سٹیٹمنٹ جمع کرانے کی آخری تاریخ میں توسیع کرکے آخری تاریخ 30جون مقرر کردی ہے، ایف بی آر نے ایمنسٹی سکیم کے پیش نظر انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کی ہے-

ایف بی آر حکام کے مطابق ایمنسٹی سکیم سے استفادہ کرنے کے خواہشمند ٹیکس گزاروں کی سہولت کے پیش نظر توسیع کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

مزیدخبریں