ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قیدیوں کی عید گھر یا جیل؟ فیصلہ کردیاگیا

قیدیوں کی عید گھر یا جیل؟ فیصلہ کردیاگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شاہین عتیق) عید کےموقع پرضمانتیں کرانےمیں ناکام ہونےوالےسینکڑوں ملزمان اس بارجیل کی سلاخوں کےپیچھےاپنوں کے بغیرعید گزاریں گے۔

تفصیلات کے مطابق  عید کا تہوارآتےہی جیلوں میں قید ملزمان کےعزیزواقاب کی طرف سےان کی درخواست ضمانتیں دائرکرنےکا سلسلہ دو روز سےجاری تھا،عدالتوں میں200درخواست ضمانتیں دائرہوئیں،جن میں سے70کےقریب معمولی جرائم میں ملزمان کی ضمانتیں منظور کرلی گئیں جبکہ دیگرضمانتوں کوسنگین الزامات کی وجہ سے خارج کردیا گیا، قیدیوں کو نئے جوتے، پرفیوم اور کپڑے دیئے جائیں گے۔

عدالتوں کےباہرصبح سےہی عزیزواقارب کا رش لگا رہا،جن کی ضمانتیں منظور ہوگیئں ان کےچہرے کھل اٹھےاورجن کی خارج ہوئیں وہ افسوس کا اظہار کرتے رہے،ماتحت عدالتوں میں جہاں ملزمان کےعزیز واقارب مایوس ہوئے وہاں وکلا بھی عید کے موقع پر ضمانتیں نہ ہونے پرافسوس کا اظہار کرتے رہے،ماتحت عدالتوں سےڈیڑھ سوملزمان ضمانتیں خارج ہونےکی اطلاع پرسلاخوں کے پیچھے روتے رہےاور اپنے کیےپرپچھتاوے کا اظہار کرتے رہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer