(سٹی42) گاڑیاں کم رش زیادہ ہوگیا، اپنوں میں عید کی خوشیاں منانے کے لئےجانے والے پردیسی ٹکٹوں اور گاڑیوں میں تاخیر کے حوالے سےپریشان ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق عیدکی خوشیاں گھرپرمنانی ہےتوجلدی کریں، اپنوں میں عید کی خوشیاں منانےکےخواہش مندوں کا بادامی باغ لاری اڈا پررش لگا گیا،ہرکوئی ٹکٹ کی تلاش میں لاری اڈے پرپریشان کھڑا ہے، لاہورمیں روزگارکی تلاش میں محنت کشوں کی گھروں میں واپسی جاری ہے، مسافروں کے بیٹھنے کی جگہ پرٹرانسپورٹر کاؤنٹر لگا کرٹکٹ بیچنےلگے۔
عید پر چلائی جانے والی سپیشل ٹرینیں بھی گھنٹوں تاخیر کا شکار ہیں جس کی وجہ سے مسافروں کی پریشانی اور بڑھ گئی ہے،بوگیوں کی کمی، ناقص حکمت عملی سے عید سپیشل ٹرین مہم شدید متاثر ہیں،کراچی اور کوئٹہ سے آنے والی10 سے زائد ٹرینیں گھنٹوں تاخیر کا شکار،کراچی سے آنے والی ٹرین شاہ حسین 10 ،قراقرم ایکسپریس 5،کراچی سے آنے والی بزنس ایکسپریس ساڑھے 4،تیزگام ساڑھے 3 گھنٹے اورجعفر ایکسپریس 3 گھنٹے تاخیر کا شکار ہے۔
علاوہ ازیں کوئٹہ سے آنے والی اکبر ایکسپریس 2 گھنٹے 40 منٹ،عوام ایکسپریس ڈھائی گھنٹے ،فرید ایکسپریس 2،خیبر میل ڈیڑھ گھنٹہ،گرین لائن 1 گھنٹہ پچاس منٹ تاخیر کا شکار ہے،ٹرینیں لیٹ ہونے سے مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔