تحریک انصاف نےتمام عہدے اور تنظیمیں تحلیل کردیں

3 Jun, 2019 | 12:20 PM

M .SAJID .KHAN
Read more!

(سٹی42) ملک بھر میں پاکستان تحریک انصاف کے تمام عہدے اور تنظیمیں تحلیل کردیں گئیں.

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے تمام عہدے اور تنظیمیں تحلیل  کردیں گئیں،اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا،پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل ارشد داد نے پارٹی کے چیف آرگنائر کی مشاورت سے ملک کے تمام صوبوں میں چلنے والی ذیلی اور شعبے تحلیل کردیئے ہیں، عمران خان بطور چیئرمین اور شاہ محمود قریشی وائس چیئرمین کے عہدوں پر برقرار رہے گے۔

جاری کردہ نوٹیفکیشن کا اطلاق سیکرٹری جنرل،سیکرٹری جنرل اطلاعات،سیکرٹری مالیات اور او آئی سی کے سیکرٹری پر نہیں ہوگا۔

مزیدخبریں