(شاہین عتیق) ڈیفنس سی میں قبضہ گروپ کے ارکان نے بیوہ خاتون کے تیرہ مرلے کے مکان پر زبردستی قبضہ کرکے بیوہ کو سات جوان لڑکیوں کے ساتھ گھر سے نکال دیا،بیوہ انصاف کے لیے سیشن کورٹ پہنچ گئی۔
تفصیلات کے مطابق ڈیفنس سی میں قبضہ گروپ نے بیوہ پروین کے 13مرلےکےگھرپرقبضہ کرلیا اوربیوہ اور اس کی7جوان لڑکیوں کوگھرسےنکال دیا، حصول انصاف کے لئے خاتون اپنی جوان بیٹیوں کولےکرسیشن کورٹ پہنچ گئی، ایڈیشنل سیشن جج عامر حبیب کی عدالت میں اندراج مقدمہ کی درخواست دائر کرلی گئی۔
طارق رشید ایڈووکیٹ نے بیوہ اور لڑکیوں کو عدالت میں پیش کیا،بابرحسین ،رفاقت علی کےخلاف اندراج مقدمےکی درخواست دائر کی گئی،عدالت نےبیوہ کےبیان پرڈیفنس سی پولیس سے عیدکےبعدرپورٹ طلب کرلی،عدالت میں دہائیاں دیتے ہوئے خاتون کا کہناتھاکہ خاوندنےبچیوں کی شادی کے لئے کیلئے ڈیفنس سی میں مکان خریدا تھا،خاوند خود مرگیاہمیں بھی جیتے جی مارگیا۔