ٹرک کی ٹکر سے خاتون کے جاں بحق

3 Jun, 2019 | 11:09 AM

M .SAJID .KHAN

(ندیم خالد)گڑھی شاہوکےعلاقہ میں ٹرک کی ٹکر سے خاتون کے جاں بحق ہوگئی،ندیم مسیح اور فرزانہ رات دو بجے کے قریب اپنے رشتے داروں کے گھر سے اپنے گھر بادامی باغ جا رہے تھے۔

تفصیلات کے مطابق نامعلوم موٹر سائیکل سوار نے کٹ ماری جس سے ندیم موٹر سائیکل پر کنٹرول نہ رکھ سکااور اس کی بیوی فرزانہ نیچے گر گئی،فرزانہ پیچھے سے آنیوالے ٹرک کی ٹکر لگنے سے جاں بحق ہوگئی،ندیم کی طرف سے گڑھی شاہوپولیس کو درخواست موصول ہو چکی ہے،ٹرک ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کیا جا رہا ہے۔

پولیس کا کہنا تھا کہ فرزانہ کا خاوند ندیم مسیح پوسٹ مارٹم نہیں کروانا چاہتا،ضروری قانونی کارروائی کرنے کے بعد فرزانہ کی لاش کو اس کے وارثوں کے حوالے کردیا جائے گا۔

مزیدخبریں