( شہباز علی ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئندہ ڈومیسٹک کرکٹ سیزن نئے اسٹرکچر کے تحت کرانے کا فیصلہ کرلیا، فیصلے پر عملدرآمد پیٹرن اِن چیف وزیراعظم عمران خان کی منظوری کے بعد کا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق مجوزہ ڈومیسٹک کرکٹ اسٹرکچر کا مسودہ تیاری کے آخری مراحل میں ہے۔ چیئرمین پی سی بی احسان مانی اور ایم ڈی وسیم خان وفد کے ہمراہ رواں ماہ کے تیسرے ہفتے وزیراعظم کو نئے ڈومیسٹک اسٹرکچر پر بریفنگ دیں گے۔
پیٹرن اِن چیف وزیراعظم عمران خان کی منظوری کے بعد پی سی بی جولائی کے پہلے ہفتے میں نئے ڈومیسٹک اسٹرکچر کے حوالے سے باضابطہ اعلان کرے گا۔