مسلم لیگ ن نے پارٹی ٹکٹوں کی تقسیم کیلئے نام شارٹ لسٹ کرنا شروع کر دیئے

3 Jun, 2018 | 10:43 PM

عطاءسبحانی
Read more!

عمراسلم:حمزہ شہبازشریف کی ہدایت پرصدرمسلم لیگ ن لاہورپرویز ملک اورجنرل سیکرٹری مسلم لیگ ن لاہور خواجہ عمران نذیر نے آئندہ الیکشن میں پارٹی ٹکٹوں کی تقسیم کیلئے نام شارٹ لسٹ کرنا شروع کر دئیے۔

نصیرآبادمیں مسلم لیگ ن لاہورکے دفترمیں پرویز ملک کا کہنا تھاکہ لاہورمسلم لیگ ن کاقلعہ ہے اور یہاں سے آئندہ انتخابات کے حوالے سے لیگی رہنماوں کی بڑی تعداد نے درخواستیں جمع کروائی ہیں، جس پر مسلم لیگ ن کی اعلیٰ قیادت کی جانب سے مخلص اور وفادار کارکنوں کی لسٹ بنا رہے ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ آئندہ الیکشن میں مسلم لیگ ن اپنی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے مخلص کارکنوں کو ہی ٹکٹ دے گی۔

اس خبر کو لازمی پڑھیں:صوبائی وزراء نے تحریک انصاف کو یوٹرن پارٹی قرار دیدیا

جنرل سیکرٹری لاہورخواجہ عمران نذیر کا کہنا تھا کہ آئندہ الیکشن کے پیش نظر دو سے تین روز میں لاہور کا پارلیمانی بورڈ بھی ہو گا، جس میں مسلم لیگ ن کی ٹکٹ کے خواہشمندوں کے انٹرویوز ہونگے۔ اس موقع پرچیف آرگنائزرمسلم لیگ ن لاہور سید توصیف شاہ، میاں سلیم، صلاح الدین پپی،عبدالحمید چن نمبردار، محمد فیاض سمیت دیگر لوگ بھی موجود تھے۔

مزیدخبریں