رضوان نقوی: ادھر حکومتوں کی آئینی مدت ختم ہوئی تو اسمبلیاں تحلیل ہوگئی جس کے بعد سابق صوبائی وزراء، مشیروں، سپیشل اسسٹنٹس، پارلیمانی سیکرٹریز اور چیئرمین کی شامت آگئی۔ عدالت کے احکامات پر ان سے سب کچھ واپس لے لیا گیا۔
سٹی 42 نیوز ذرائع کے مطابق حکومت پنجاب نے تمام سابق صوبائی وزیروں، مشیروں،سپیشل اسسٹنٹس، پارلیمانی سیکرٹریز سے گاڑیاں واپس لے لی ہیں۔ ایڈیشنل سیکرٹری ویلفیئردانش افضال کا کہنا ہے کہ حکومت نے تمام سابق وزراء، مشیروں، معاونین خصوصی سے مجموعی طورپر ایک سو چوبیس گاڑیاں واپس منگوالی ہیں اور دفاتر بھی خالی کروالئے گئے ہیں۔ واپس لی گئی گاڑیاں اور دفاتر نگران وزراء کو دی جائیں گی۔