علی اکبر:مسلم لیگ ق نے عام انتخابات کی تیاریاں شروع کر دی۔ چودھری پرویز الہی کا کہنا ہے کہ انکے دور میں لوڈشیڈنگ اور بے روزگاری اتنی نہیں تھی آج ہر چیز بے لگام ہے۔ شہباز شریف نے صوبہ کو دوہزار ارب کا مقروض کر دیا ہے۔
مسلم لیگ کے سینئرمرکزی رہنما چودھری پرویزالٰہی کی زیرصدارت ان کی رہائش گاہ پر لاہور ڈویژن کا اجلاس ہوا، جس میں ٹکٹوں کی تقسیم اور الیکشن کے لائحہ عمل پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں میاں منیر سابق ایم این اے، سلیم ملک، شاداب جعفری، ایڈووکیٹ، میاں اسد منیر، شیخ ناصر محمود، رانا اسد ایڈووکیٹ، سعید خاور، سہیل چیمہ بھی موجود تھے۔
اس خبر کو لازمی پڑھیں:حکمران جماعت نے صرف کرپشن کا ریکارڈ قائم کیا ہے: چوہدری پرویز الہی
چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ ہمارا انتخابی نشان ٹریکٹرخوشحالی کا نشان ہے، کسان خوشحال تو پاکستان خوشحال، اور یہ ترقی مسلم لیگ سے ہی منسلک ہے، شہبازشریف نے 56 کمپنیوں کے علاوہ جنگلہ بس، اورنج لائن ٹرین جیسے منصوبوں سے پنجاب کو مقروض کر دیا جبکہ ہم نے 100 ارب کا سرپلس صوبہ چھوڑا تھا، ن لیگ ملک اور صوبہ نہیں چلا سکی۔ 10 سال حکومت کرنے والے اب بھی دعوے کر رہے ہیں کہ موقع ملا تو یہ کام کریں گے۔