شہباز شریف کا خواجہ احمد حسان کو تعریفی خط

3 Jun, 2018 | 04:04 PM

Sughra Afzal
Read more!

راؤ دلشاد)وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا خواجہ احمد حسان کو تعریفی خط، میٹرو ٹرین منصوبے کیلئے خدمات انجام دینے پر شکریہ ادا کیا اور مبارکباد کا پیغام بھی دیا۔

یہ خبر پڑھیں۔۔مریم نواز نے بڑا فیصلہ کرلیا، سیاسی مخالفین کی نیندیں اڑ گئیں

سٹی 42 کے مطابق تعریفی خط میں کہا گیا کہ ٹیم کے انتہائی قابل اعتماد رکن نے لاہور کو جدید میگا سٹی بنانے میں بھر پور معاونت کی خواجہ احمد حسان نے پنجاب اور بالخصوص لاہور میں انفراسٹرکچر کی ترقی کے لئے اہم کردار ادا کیا ہےجبکہ میٹرو ٹرین منصوبے کو حقیت میں بدلنے کیلئے تعاون اور خدمات کا معترف ہوں، منصوبے کی سٹیئرنگ کمیٹی کے چیئر مین کے طور پر آپکا احساس ذمہ داری قابل ستائش ہے۔

خبر پڑھنا مت بھولیں۔۔ناصردرانی نے نگران وزیر اعلیٰ پنجاب بننے سے معذرت کرلی

وزیر اعلی پنجاب نے خط میں تحریر کیاکہ تکمیل کے بعد اورنج لائن منصوبہ پبلک ٹرانسپورٹ کے شعبے میں نئے دور کا آغاز ثابت ہوگا۔ انفراسٹرکچر کی ترقی کسی ملک کی معیشت کو مستحکم کرنے کے لئے کلیدی اہمیت کی حامل ہے۔ اورنج لائن میٹرو ٹرین نے شہر کو ممتاز مقام عطا کیا ہے، آئندہ چند مہینوں میں منصوبے کی تکمیل سے ایک خواب تعبیر پائے گا۔

خبر ضرور پڑھیں۔۔گاڑیوں کی ملکیت تبدیل کرانے والوں کیلئے خوشخبری

وزیراعلی پنجاب نےمزید لکھا کہ بائیس ماہ کا وقت ضائع ہونے کے باوجود منصوبے کا تیز رفتاری سے دوبارہ شروع ہونا آپ کی قائدانہ صلاحیتوں کا ثبوت ہے، آپ اور آپکی ٹیم فرض شناسی سے کام کرنے پر مبارک باد کی مستحق ہے۔

خبر پڑھیئے۔۔۔"جیل نواز شریف کا انتظار کر رہی ہے"

شہبازشریف نے خط میں مزید کہا کہ امید ہے کہ آپ اسی جذبے سے کام جاری رکھیں گے۔ اپنی ٹیم کے تمام ارکان کو میری طرف سےمبارکباد پہنچا دیں۔

مزیدخبریں