ناصردرانی نے نگران وزیر اعلیٰ پنجاب بننے سے معذرت کرلی

3 Jun, 2018 | 12:38 PM

Sughra Afzal
Read more!

(سٹی42) سابق آئی جی پولیس خیبرپختونخوا ناصردرانی نے نگران وزیر اعلیٰ پنجاب بننے سے معذرت کرلی، جس کے بعد نگران وزیراعلی کا معاملہ پارلیمانی کمیٹی میں جانے کاامکان ہے۔

یہ خبر پڑھیں۔۔۔تحریک انصاف کا یوٹرن، نگران وزیراعلیٰ پنجاب کا نام واپس لے لیا

تفصیلات کے مطابق نگران وزیراعلی پنجاب کی تقرری کا معاملہ التوا کا شکار ہے، پی ٹی آئی کی ناصر درانی کو منانے کی کوششیں بھی ناکام ہو گئیں،سابق بیوروکریٹ ناصر محمود کھوسہ  کے بعد سابق آئی جی پولیس خیبرپختونخوا ناصر درانی نے بھی نگران وزیراعلیٰ پنجاب بننے سے معذرت کرلی، کہتے ہیں کہ نگران وزیراعلی نہیں بنیں گے۔

خبر پڑھیں۔۔شہباز شریف نگران وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے ناصر کھوسہ کے نام پر ڈٹ گئے

دوسری جانب سپیکر پنجاب اسمبلی اور میاں محمود الرشید کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہواجس میں نگران وزیراعلیٰ پنجاب  کے ناموں پر تبادلہ خیال کیا گیا، آج بعد از نماز مغرب  شہباز شریف اور میاں محمو دالرشید کی ملاقات کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے اگر ملاقات ہو بھی گئی تو بے سود رہے گی ،نگران وزیراعلی کا معاملہ پارلیمانی کمیٹی میں ہی جائے گا ۔

مزیدخبریں