ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حمزہ شہباز شریف کیخلاف تھانہ اسلام پورہ میں مقدمہ درج

حمزہ شہباز شریف کیخلاف تھانہ اسلام پورہ میں مقدمہ درج
کیپشن: City42 - Hamza Shahbaz
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(فخر امام) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کے حکم پر  سابق (ن) لیگی ایم این اے حمزہ شہباز کے خلاف تھانہ اسلام پورہ میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔

سٹی 42 ذرائع کے مطابق عائشہ احد کی درخواست پر سابق (ن) لیگی ایم این اے حمزہ شہباز کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے، مقدمے میں تشدد سمیت ہراساں کرنے کی دفعات شامل ہیں، مقدمے میں ذوالفقار چیمہ، عتیق ڈوگر، رانا مقبول کو نامزد کیا گیا،تھانہ اسلام پورہ میں مقدمہ چیف جسٹس آف پاکستان کے حکم پر درج ہوا ہے۔

مقدمہ درج ہونے سے قبل لاہور پولیس کے بڑوں نے سر جوڑ لئے، سی سی پی او آفس میں حمزہ شہباز کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا مشاورتی عمل جاری رہا جہاں سی سی پی او، ایس پی لیگل، ایس پی سٹی اور دیگر پولیس افسران بھی موجود تھے۔ پولیس سٹیشن اسلام پورہ کا روزنامچہ بھی سی سی پی او آفس میں ہی بھجوا دیا گیا تھا۔

Sughra Afzal

Content Writer