مریم نواز نے بڑا فیصلہ کرلیا، سیاسی مخالفین کی نیندیں اڑ گئیں

3 Jun, 2018 | 11:30 AM

Sughra Afzal

(عمر اسلم) مسلم لیگ (ن) کی سینئر رہنما مریم نواز نے آئندہ الیکشن میں اپنے والد نوازشریف اور والدہ بیگم کلثوم نواز کے حلقہ این اے 125 سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کرلیا۔

سٹی 42 کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی سینئر رہنما مریم نواز اپنے والد کے آبائی حلقے سے الیکشن لڑیں گی، میاں نوازشریف نے جب اس حلقہ سے الیکشن لڑا تو اس حلقے کا نمبر چھیانوے تھا جو بعدازاں این اے ایک سو بیس ہوا اور پھر اب نئی حلقہ بندی کے مطابق 125 ہوگیا ہے۔

ذرائع کے مطابق مریم نواز کو اس حلقے سے الیکشن لڑنے کی اجازت ان کے والد نوازشریف نے دے دی ہے، اسی حلقے سے صوبائی اسمبلی کی نشست پی پی ایک سو انچاس سے بھی مریم نواز الیکشن لڑیں گی۔

یادر رہے کہ نوازشریف کی عدالت سے نااہلی کے بعد سترہ ستمبر کو ضمنی انتخاب میں مریم نوازشریف نے بہترین انداز میں انتخابی مہم چلاتے ہوئے اپنی والدہ  کلثوم نواز کو بڑے مارجن سے کامیابی دلوائی تھی۔

مزیدخبریں