"جیل نواز شریف کا انتظار کر رہی ہے"

3 Jun, 2018 | 11:12 AM

(حسن خالد) عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا ہے کہ ڈاکوؤں کو پھر اقتدار کا موقع ملا تو یہ پاکستان سے غداری ہوگی، نوازشریف پر دشمن ملک نے ہمیشہ سرمایہ کاری کی۔

سٹی 42 کے مطابق ڈاکٹر طاہر القادری بیرون ملک قیام کے بعد ترک ائیرلائن کی پرواز 714 کے ذریعے لاہور پہنچے، کارکنوں کی بڑی تعداد نے شاندار استقبال کیا پھولوں کی پتیاں بھی نچھاوڑ کیں۔ وطن واپسی پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر طاہر القادری کا کہنا تھا کہ اب جیل نوازشریف کا انتظار کررہی ہے، صرف شریف خاندان کے خاتمے سے مسئلہ حل نہیں ہوگا، جتنا شریف خاندان کرپٹ ہے اتنا ہی یہ نظام کرپٹ ہے۔

عوامی تحریک کے سربراہ کا کہنا تھا کہ نواز شریف سے احتساب عدالت نے 130 سوال پوچھے، انہوں نے ہر سوال کے جواب میں سیاسی تقریر کی، نوازشریف چیخ رہے ہیں کہ انہوں نے 80 پیشیاں بھگتیں جبکہ ماڈل ٹاؤن کے شہدا کے لواحقین نے 220 پیشیاں بھگتی ہیں۔

سربراہ عوامی تحریک کا کہنا تھا کہ کرپٹ سسٹم نے ہی نواز شریف اور شہباز شریف کو جنم دیا۔ نواز شریف نااہل ہونے کے بعد ریاستی اداروں کے خلاف زہر اگل کر ملک میں بغاوت کی فضا بلند کرنا چاہتے ہیں۔

سربراہ عوامی تحریک نے کہا کہ وہ نظام جو گندے لوگوں کو دوبارہ لائے اس کو ٹھوکر مارتا ہوں۔

مزیدخبریں