چیمبر آف کامرس الیکشن؛ انجمن تاجران بھٹی گروپ نے فاؤنڈرز پیاف الائنس  کی حمایت کر دی

3 Jul, 2024 | 11:21 PM

شہزاد خان: لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے الیکشن کی سرگرمیاں جاری ہیں۔  فاونڈر قائدین کی تاجران سے اہم ملاقات ہوئی ہے جس میں انجمن تاجران اشرف بھٹی گروپ نے چیمبر انتخابات میں فاونڈر قائدین کو تعاون کا یقین دلایا۔

انجمن تاجران اشرف بھٹی گروپ سے منسلک تاجر برادری کی فاونڈر قائدین سے ملاقات جمخانہ میں ہوئی۔ اس ملاقات میں چیئرمین فاونڈر گروپ میاں مصباح الرحمن کے علاوہ  شیخ آصف ،میاں طارق مصباح،ذیشان خلیل،ہارون اروڑہ  بھی شریک تھے۔

ملاقات میں انجمن تاجران بھٹی گروپ کے قائدین نے یقین دلایا کہ وہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری  کے الیکشن میں  فاؤنڈرز گروپ اور پیاف میاں نثار گروپ کے الائنس کی حمایت کریں گے۔ 

 انجمن تاجران اشرف بھٹی گروپ سے منسلک تاجران محبوب سرکی ،ملک ناظم، ظہیر الدین بابر ،صدر لاہور میاں طارق فیروز ،نعیم بادشاہ، شیخ ارشد بھی ملاقات میں موجود تھے۔

انجمن تاجران اشرف بھٹی گروپ نے چیمبر انتخابات میں فاؤنڈر قائدین کو تعاون کا یقین دلایا۔ اشرف بھٹی نے کہا کہ فاؤنڈر کی تاریخ گواہ ہے کہ انہوں نے ہمیشہ تاجر برادری کی خدمت کی ہے ۔تاجر فاؤنڈر کو کامیابی سے ہمکنار کرائیں گے۔

مزیدخبریں