سیکورٹی فورسز کا آپریشن، دہشت گرد کمانڈر عرفان اللہ عرف عدنان ہلاک

3 Jul, 2024 | 10:21 PM

 احمد منصور : سیکورٹی فورسز کی جانب سے کیے گئے آپریشن میں دہشت گرد کمانڈر عرفان اللہ عرف عدنان ہلاک ہوگیا ۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق ہائی پروفائل دہشت گرد کی مبینہ موجودگی کی اطلاعات پر باجوڑ میں سیکورٹی فورسز کی جانب سے آپریشن کیا گیا۔  آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلہ میں دہشت گرد کمانڈر عرفان اللہ عرف عدنان ہلاک ہوگیا۔ ہلاک دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کے متعدد واقعات میں ملوث تھا، ہلاک دہشت گرد بھتہ خوری اور معصوم شہریوں کے ٹارگٹ کلنگ میں بھی ملوث تھا ۔ 

 آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ مقامی لوگوں نےسیکیورٹی فورسز کے آپریشن کو سراہا۔ دہشت گردی کے مکمل خاتمہ کے لئے علاقہ مکینوں کی سیکورٹی فورسز کی مکمل حمایت کی یقین دہانی ۔ 

مزیدخبریں