ہمارا مقصد ایک پلاسٹک فری پنجاب بنانا ہے، وزیراعلیٰ پنجاب

3 Jul, 2024 | 09:45 PM

ویب ڈیسک : وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا کہنا ہے کہ عید الاضحی کے دوران آلائشیو ں کو ٹھکانے لگانے کے لئے شہریو ں کو 32لاکھ بائیوڈی گریڈ ایبل بیگز تقسیم کئے گئے۔ 
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ''ورلڈ پلاسٹک بیگ فری ڈے'' پر اپنے پیغام میں کہاہے کہ آج ہم پنجاب میں پلاسٹک بیگ کے استعمال کو ختم کرنے کے لیے اپنے عزم کی تجدید کرتے ہیں۔ پلاسٹک کی آلودگی ایک بڑا ماحولیاتی خطرہ ہے اور اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے فیصلہ کن اقدام کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔ شہری پلاسٹک بیگ کی پیداوار، فروخت اور استعمال پر پابندی کے قانون پر عملدرآمد یقینی بنانے میں حکومت کا ساتھ دیں۔ ہمارا مقصد ایک پلاسٹک فری پنجاب بنانا ہے، جہاں ہماری ندیاں، پارکس اور شہر پلاسٹک کی آلودگی سے پاک ہوں۔ ”نو ٹو پلاسٹک“ مہم کا مقصد پلاسٹک کی فضلہ کو کم کرنا اور پائیدار متبادل کو فروغ دینا ہے۔عید الاضحی کے دوران آلائشیو ں کو ٹھکانے لگانے کے لئے شہریو ں کو 32لاکھ بائیوڈی گریڈ ایبل بیگز تقسیم کئے گئے۔

انہوں نے کہاکہ پلاسٹک کا استعمال محدود کرنے سے ہم آنے والی نسلوں کے لیے صاف اور صحت مند ماحول کو یقینی بنا سکتے ہیں۔ شہری پلاسٹک بیگ کی جگہ بائیو ڈی گریڈایبل بیگز استعمال کریں۔ پلاسٹک کے ہمارے صحت اور ماحول پر مضر اثرات کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ماحول دوست متبادل کو اپنانے سے ماحولیاتی اثرات کو نمایاں طور پر کم کر سکتے ہیں۔

وزیراعلی مریم نواز نے کہاکہ ''نو ٹو پلاسٹک'' مہم میں حکومتی عہدیدار، ماحولیاتی کارکنان اور عوام کا شکریہ ادا کرتی ہوں۔ 

مزیدخبریں