ویب ڈیسک : وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے بھکرکے قریب وین اور ڈالے میں تصادم اور ساہیوال کے قریب کار حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پرگہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیاہے.
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے سوگوار اہلخا نہ سے دلی ہمدردی و تعزیت کااظہارکیااور زخمیوں کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کی.
واضح رہے کہ بھکر کے قریب وین اور ٹرک میں تصادم ہوا، جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور 13 افراد زخمی ہو گئے۔ دوسری جانب ساہیوال کے قریب بس نے کار کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 3 افراد جاں بحق اور 4 شدید زخمی ہو گئے ۔