ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن؛ خودکش جیکٹ، ہینڈ گرنیڈ کی برآمدگی کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں درج

انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن؛ خودکش جیکٹ، ہینڈ گرنیڈ کی برآمدگی کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں درج
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

فرزانہ صدیق: اسلام آباد میں دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا، سنگجانی کے علاقہ میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن میں خودکش جیکٹ، ہینڈ گرنیڈ، بارودی مواد برآمدگی کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں درج کردیا گیا ۔ 

مقدمہ انسداد دہشتگردی کی دفعہ اقدام قتل سمیت 9 دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے، جس کے مطابق گزشتہ رات سرچ آپریشن کے دوران سنگجانی میں جھاڑیوں سے پولیس پر فائرنگ کی گئی۔ چار ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے ڈھوک پراچہ کی طرف فرار ہوئے۔پولیس سرچنگ کے دوران جھاڑیوں سے ایک کلاشنکوف دو ہینڈ گرنیڈ دو ڈیٹو نیٹر اور ایس ایم جی گنز کے کارتوس برآمد ہوئے۔ بارودی کا وزن نصف کلو سے زائد ہے۔ 

مقدمہ ایس ایچ او تھانہ ترنول کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے، فرار ملزمان کی تلاش کیلئے پولیس کی سپیشل ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں ۔