رومیل الیاس : انتظامیہ مرغزار ہاؤسنگ سوسائٹی اہل علاقہ پر بجلی بن کر گرنے لگی ، پانی کے بلوں میں ایک مرتبہ پھر ہوشربا اضافہ کردیا گیا۔
مرغزار ہاؤسنگ سوسائٹی کی جانب سے پچھلے سال بھی پانی کے بلوں میں کئی گنا اضافہ کیا گیا تھا۔سوسائٹی نے جون کے بلوں میں ایک بار پھر اضافہ کردیا ہے۔
اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹوں میں پانی صرف 8گھنٹے کیلئے دستیاب ہوتا ہے۔ سوسائٹی کے عہدیدار یہاں کے مکینوں کے لئے مسلسل مسائل پیدا کر رہے ہیں۔
اہل علاقہ نے مزید کہا کہ سیکرٹری کوآپریٹو مرغزار ہاؤسنگ سوسائٹی کی انتظامیہ کے اقدامات کا نوٹس لیں اور پانی کے بلوں میں اضافہ کو واپس کروائیں۔