پنجاب پولیس کے 6ڈی ایس پیز اچھی کارکردگی کی بنا پر مستقل

3 Jul, 2024 | 06:56 PM

سٹی42: پنجاب پولیس کے 6ڈی ایس پیز کو اچھی کارکردگی کی بنا پر مستقل کردیا گیا۔
جاری کردہ مراسلہ کے مطابق  ڈی ایس پیز کو گزشتہ سال ڈی ایس پی کے عہدے پر ترقیاں دی گئی تھیں۔ مستقل ڈی ایس پی ہونے والوں میں ظفراقبال،اظہر حسین، محمود الحسن ، ثناء اللہ،سعادت حسین اور عارف محمود خان شامل  ہیں۔

آئی جی پنجاب کے حکم پر ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹر پنجاب نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

مزیدخبریں