سٹی42:کمشنر لاہور زید بن مقصود نے سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر کے ہمراہ ٹریفک پولیس لاہور کے زیراہتمام روڈ سیفٹی پروگرام کے تحت آگاہی مہم کا افتتاح کردیا۔
مہم کے دوران کمشنر لاہور زین مقصود اور سی ٹی او عمارہ اطہر کی جانب سے شہریوں میں بائیک کے سائیڈ ویو مرز ، انڈیکیٹرز اور ہیلمٹس تقسیم کیے گئے۔
اس موقع پر کمشنر لاہور زید بن مقصود کا کہنا تھا کہ ٹریفک قوانین کی پاسداری مہذب قوم کی پہچان ہے،مہم کو آگے بڑھائیں گے۔ یہ محض مہم نہیں بلکہ ٹریفک قوانین ایجوکیشن پروگرام کا پہلا مرحلہ ہے،مہم کا مقصد ٹریفک قوانین آگہی سے شہریوں کا تحفظ اور حادثات میں کمی ہے۔
دوسری جانب سی ٹی او لاہور نے کہا کہ موٹرسائیکل حادثات میں سر پر شدید چوٹ کی شرح سب سے زیادہ ہے، ہیلمٹ کے استعمال سے ہیڈ انجریز میں واضح کمی آئے گی۔
سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر نے مزید کہا کہ ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کیلئے عملی اقدامات کو مزید موثر بنائیں گے۔