ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خیبر پختونخوا کے رہائشی کے ساتھ لاہور میں فراڈ، کینیڈا بھجوانے کا جھانسہ دے کر 34 لاکھ سے محروم کر دیا

خیبر پختونخوا کے رہائشی کے ساتھ لاہور میں فراڈ، کینیڈا بھجوانے کا جھانسہ دے کر 34 لاکھ سے محروم کر دیا
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جمال الدین : خیبر پختونخوا کے رہائشی کے ساتھ لاہور میں فراڈ ,ملزمان نے کینیڈا بھجوانے کا جھانسہ دے کر 34 لاکھ سے محروم کر دیا ۔متاثرہ محمد قادر خان انصاف کیلئے سپیشل سینٹرل کورٹ پہنچ گیا۔

 متاثرہ شہری محمد قادر خان انصاف کیلئے سپیشل سینٹرل کورٹ پہنچ گیا اور ملزمان کی ضمانت خارج کرنے کی استدعا کی ۔ملزم مظہر حیات اور میاں ریاض عبوری ضمانت ختم ہونے پر عدالت میں پیش ہوئے ۔عدالت نے فریقین کے وکلاء سے دلائل طلب کرتے ہوئے ملزم کی عبوری ضمانت 8 جولائی تک توسیع کر دی ۔متاثرہ شہری محمد قادر کا کہنا تھا کہ ملزمان نے اس کو کینیڈا بھجوانے کا جھانسہ دے کر 34 لاکھ سے محروم کر دیا ۔مدعی کی جانب سے فیاض ہاشمی ایڈووکیٹ نے دلائل دیئے ۔ملزمان کیخلاف شہری کی درخواست پر ایف آئی اے نے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔
 

Ansa Awais

Content Writer