حسن رند : آواران کے علاقے جھاو سرمستانی پٹ میں بارش کے جمع پانی میں بچے نہاتے ہوئے ڈوب گئے ۔
ڈی سی آوارن عائشہ زہری کا کہنا ہے کہ کچھ روز قبل بارش ہوئی تھی، اسی بارش کا پانی جمع تھا، بچے پانی میں نہاتے ہوئے ڈوب گئے ، ڈوبنے والے بچے ایک ہی خاندان سے ہے ۔ بچوں کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔
ڈی سی نے کہا کہ ڈوبنے والے چار بچیاں اور ایک بچہ شامل ہے۔ ڈوبنے والوں عمریں دو سال سے نو سال تک ہے ۔