جمال الدین : انسداد دہشت گردی عدالت نے شاہ محمود قریشی کی 4 مقدمات میں درخواست ضمانت پر سماعت 8 جولائی تک ملتوی کر دی ۔ دو مقدمات میں ضمانتوں پر فریقین سے دلائل طلب کرلیے۔
انسداد دہشت گردی عدالت کے جج خالد ارشد نے سماعت کی۔ عدالت نے شاہ محمود قریشی کی راحت بیکری چوک میں پولیس کی گاڑیاں جلانے کے 2 مقدمات ،تھانہ شادمان نذرآتش اور زمان پارک میں پولیس کی گاڑیاں جلانے کے مقدمہ میں ضمانت پر سماعت کی ۔پراسیکیوشن کی جانب سے دلائل کیلئے مہلت طلب کی گئی جس پر عدالت نے 4 مقدمات میں ضمانتوں پر سماعت 8 جولائی تک ملتوی کر دی اورآئندہ سماعت پر ضمانتوں پر اسپیشل پراسیکیوٹرز سے دلائل طلب کر لیے۔ گلبرگ میں کنٹینر اور شیر پاؤ پل پرگاڑیاں جلانے کے دو مقدمات میں درخواست ضمانت پر سماعت 6 جولائی تک ملتوی کی گئی۔