علی رامے : خواتین کے میمو گرافی ٹیسٹ کی سہولیات آؤٹ سورس کرنے کا فیصلہ, لاہور سمیت 4 اضلاع میں سروس کو آؤٹ سورس کیا جائے گا۔میمو گرافی ٹیسٹ کیلئے سرکاری ہسپتالوں میں نجی کمپنی کو ٹھیکہ دیا جائے گا۔
پنجاب حکومت نے خواتین کے میمو گرافی ٹیسٹ کی سہولیات بھی آؤٹ سورس کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ لاہور سمیت 4 اضلاع میں سروس کو آؤٹ سورس کیا جائے گا۔ لاہور ، گوجرانوالہ، فیصل آباد اور ملتان میں ٹیسٹ سروسز آؤٹ سورس کی جائیں گی۔میمو گرافی ٹیسٹ کے لیے سرکاری ہسپتالوں میں نجی کمپنی کو سروسز فراہم کرنے کے لیے ٹھیکہ دیا جائے گا ۔ عام طور پر میمو گرافی کے ٹیسٹ کی فیس 15 سے 20 ہزار وصول کی جاتی ہے ۔میمو گرافی ٹیسٹ کے لیے کنٹینرز پر بھی یونٹ لگائے جائیں گے۔