ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور میں 258 ٹریفک حادثات رپورٹ ، 293 افراد زخمی

لاہور میں 258 ٹریفک حادثات رپورٹ ، 293 افراد زخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: لاہور میں ٹریفک حادثات کا سلسلہ جاری ، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر کے مختلف علاقوں میں 258 ٹریفک حادثات کے دوران 293 افراد زخمی ہو گئے ۔

ریسکیو 1122 کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر کے مختلف علاقوں میں 258 ٹریفک حادثات رپورٹ ہوئے ہیں جس کے نتیجے میں مجموعی طور پر 293 افراد زخمی ہوئے ، 105 شدید زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لئے مقامی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا جبکہ 188 معمولی زخمیوں کو موقع پر فرسٹ ایڈ فراہم کی گئی ۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ ٹریفک حادثات تیز رفتاری اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے باعث پیش آئے ہیں۔