سٹی42: موبائل ڈیٹا کے حصول پر پابندی سے ملزمان کی گرفتاریوں میں پولیس کو شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
پولیس کو جیو فینسنگ ، سی ڈی آر ،موبائل ڈیٹا کے حصول میں دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ہائی پروفائل کیسز سمیت دیگر کی تفشیشوں میں سست روی اور توہین مذہب کے کیسز کی تفتیش میں بھی تاخیر کا شکار ہیں۔ملزمان کی گرفتاریوں اور تفتیش کیلئے پولیس روایتی طریقے اپنانے پر مجبور ہوگئی ہے۔
گزشتہ سال پولیس نے 2لاکھ 95ہزار کیسز جیو فینسنگ اور ٹریکنگ کی مدد سے حل کئے تھے۔