بجلی کا بل ادا کرنے کیلئے نوجوان کا اپنا دل اور گردے فروخت کرنے کا اعلان

3 Jul, 2024 | 03:57 PM

(ویب ڈیسک) جڑانوالہ میں   بجلی کا بل ادا کرنے کےلئے نوجوان نے اپنا دل اور گردے فروخت کرنے کا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق سرکل جڑانوالہ کے نواحی گاؤں پنڈی عیسٰی میں 5سال سے معذوری کی زندگی گزارنے والے نوجوان یاسین کا ایک ویڈیو بیان وائرل ہوا ہے جس میں نوجوان کا کہنا ہے کہ گزشتہ 5 سال سے معذوری کی زندگی گزار  رہا ہوں بل کہاں سے ادا کروں؟  حکومت غریب اور نادار خاندانوں کو بجلی مفت دینے کا وعدہ پورا کرے۔

معذور نوجوان کا حکومت سے اپیل کرتے ہوئے کہنا ہے کہ میرا دل یا گردے لے کر بجلی کا بل ادا کردیا جائے۔


 

مزیدخبریں