(ویب ڈیسک)اسلام آباد پاکستان تحریک انصاف نے او آئی سی ایڈوائزری کونسل تشکیل دے دی، او آئی سی مشاوراتی کونسل چھ ممبران پر مشتمل ہے، سجاد برکی کو سیکرٹری او آئی سی تعینات کیا گیا ہے۔
تفصیلات کےمطابق تحریک انصاف کی او آئی سی مشاوراتی کونسل چھ ممبران پر مشتمل ہے،اس حوالے سے باقاعدہ نوٹی فکیشن بھی جاری کیا گیا ہے، سجاد برکی کو سیکرٹری او آئی سی تعینات کیا گیا ہے،محمد اقبال، ناصر میر ، غلام جیلانی اور ڈاکٹر ہمایوں مہمند بھی کونسل کا حصہ ہیں۔
نوٹی فکیشن کے مطابق کونسل میں سنٹرل سیکرٹری فائنانس بھی شامل ہے، ایڈوائزری کونسل 15 دن کے اندر پی ٹی آئی رولز پر نظر ثانی کرے اور ترامیم کا مشورہ پیش کرے، ایڈوائزری کونسل دنیا بھر میں ہونے والے پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی انتخابات کی نگرانی کرے گی۔
ایڈوائزری کونسل برطانیہ، آسٹریلیا اور امریکہ میں تین ماہ کے اندر الیکشن کروائے،کونسل 30 دن کے اندر عالمی ممبرشپ اور فنڈنگ کے حوالے سے حکمت عملی تیار کرے،پی ٹی آئی کے ایڈیشنل جنرل سیکرٹری فردوس شمیم نقوی نے نوٹی فکیشن جاری کیا۔