ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بھٹو حکومت کا تختہ الٹنے کیخلاف پیپلز پارٹی کا 5 جولائی کو یوم سیاہ منانے کا اعلان

بھٹو حکومت کا تختہ الٹنے کیخلاف پیپلز پارٹی کا 5 جولائی کو یوم سیاہ منانے کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: پاکستان پیپلز پارٹی نے صوبائی دارالحکومت سمیت ملک بھر میں 5 جولائی کو  یوم سیاہ منانے کا اعلان کردیا ہے۔

پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت نے صوبائی دارالحکومت سمیت ملک بھر میں پیپلز پارٹی کی ضلعی ، ڈویژنل اور ذیلی تنظیموں کو 5 جولائی کو احتجاجی تقاریب کا اہتمام کرنے کی ہدایات بھی جاری کر دی ہیں۔

  پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے زیر اہتمام پیپلز سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں خصوصی تقریب کا اہتمام کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ 47برس قبل 5 جولائی 1977ء کو پیپلز پارٹی کے قائد اور منتخب وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو کا سابق فوجی آمر ضیاء الحق نے تختہ الٹ دیا تھا، جس کی وجہ سے پیپلز پارٹی ہر سال 5 جولائی کو یوم سیاہ مناتی ہے۔